Time 23 فروری ، 2025
دنیا

حسن نصراللہ کے جنازے پر اسرائیلی طیاروں کی نچلی پرواز، اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی بھی دیدی

بیروت: لبنانی دارالحکومت میں حزب اللہ کے شہید سربراہان سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنازے کے اجتماع کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔

اسرائیلی طیاروں کی پرواز کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیارے واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جوکوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا وہ زندہ نہیں رہے گا۔

حسن نصراللہ کے جنازے پر اسرائیلی طیاروں کی نچلی پرواز، اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی بھی دیدی
اسکرین شاٹ/ ایکس

خیال رہے کہ آج لبنانی دارالحکومت بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں حزب اللہ کے شہید سربراہان حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے کے اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ  اور پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد امانتاً دفن کردیاگیا تھا۔


مزید خبریں :