بالی وڈ اداکارہ رینا رائے نے محسن خان سے طلاق کی وجہ بتادی

فوٹو:فائل/انٹرنیٹ
فوٹو:فائل/انٹرنیٹ

بالی وڈ اداکارہ رینا رائے نے سابق  پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے طلاق میں خود کو ذمہ دار مان لیا۔

بھارتی میڈیا کو دیےگئے ایک انٹرویو میں اپنے زمانےکی مشہور اداکارہ رینا رائےکا کہنا تھا کہ وہ خود ایڈجسٹ نہ کرسکیں، محسن خان کے لائف اسٹائل میں ایڈجسٹ نہ ہوپاناہی طلاق کی وجہ بنا ورنہ محسن خان نے تو ساتھ رہنے کی خاطر لندن شفٹ ہونےکی پیشکش بھی کی تھی۔ 

رینا رائے نے بتایا کہ محسن خان کا اپنی بیٹی جنت کو ساتھ رکھنےکا مقصد بھی یہ تھا کہ میں بیٹی کی خاطر اس کے ساتھ رہ لوں۔

رینا رائے نےطلاق کے بعد بیٹی کو اپنی تحویل میں لینےکے حوالے سے بتایا کہ اس کے لیے میں نے سادھوؤں اور سنتوں کا سہارا بھی لیا۔

محسن خان نے پاکستان کی جانب سے 48 ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں،فوٹو: فائل
محسن خان نے پاکستان کی جانب سے 48 ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں،فوٹو: فائل

اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ محسن خان اچھے شوہر تھے اور وہ ایک اچھے باپ بھی ہیں اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باپ بیٹی کے درمیان اچھا تعلق ہے۔

رینا رائےکا کہنا تھا کہ محسن اب اپنی زندگی میں سیٹ ہیں، میں ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔

خیال رہےکہ 70 اور 80 کی دہائی میں رینا رائےکا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا تھا، 1983 میں انہوں نے اپنےکیریئرکے عروج میں پاکستانی اوپننگ بلے باز محسن خان سے شادی کرلی تھی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے کراچی شفٹ ہوگئی تھیں۔

اس دوران دونوں کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام جنت رکھا گیا تھا تاہم واپس بھارت جانےکے بعد رینا رائے نے بیٹی کا نام صنم رکھ دیا ۔

1990 میں دونوں کی طلاق ہوگئی جس کے بعد رینارائے واپس بھارت چلی گئیں اور اس کے بعد بھی انہوں نے فلموں اور ڈراموں کےکام کیا تاہم انہیں پہلی سی کامیابی نہ مل سکی۔

مزید خبریں :