06 مارچ ، 2013
کراچی…حکو مت سندھ کے محکمہ داخلہ نے سانحہ عباس ٹاؤن پر از خود نوٹس کے کیس کی سماعت کے بعد آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کی خدمات وفاق کے سپر دکردی گئی ہیں۔اس سے قبل عدالت کے روبرو حکومت سندھ کے وکیل انورمنصور نے عدالت کو بتایا '' وقفے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، آئی جی،ڈی آئی جی کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔