06 مارچ ، 2013
کراچی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کراچی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کے کراچی کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے ان کا خیر مقدم کیا۔