06 مارچ ، 2013
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ صوبہ میں نگران حکومت 16 مارچ تک قائم ہو جائے گی۔ تاہم ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔پشاور میں فنکاروں میں فنڈز تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ صوبہ میں نگران حکومت 16 مارچ تک قائم ہو جائے گی۔ لیکن نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے تاحال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر جلد ہی ملاقات کریں گے۔ میاں افتخارکا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے نگران حکومت قائم ہو جائیگی اور ڈیڈلاک کی نوبت نہیں آئے گی۔ اور اگر اپوزیشن سے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہوسکا تو نگران حکومت کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔