پاکستان
06 مارچ ، 2013

اپنے حصے کا1 فیصد پانی بھی کسی کونہیں دے سکتے ،میاں افتخار

اپنے حصے کا1 فیصد پانی بھی کسی کونہیں دے سکتے ،میاں افتخار

پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے کہاہے کہ اپنے حصے کاایک فیصد پانی بھی کسی کونہیں دے سکتے لہٰذاغازی بروتھاپراجیکٹ کی ری ڈیزائننگ کی جائے۔وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کو پہلے ہی پانی کی قلت کاسامناہے۔میاں افتخارنے کہاکہ بجلی کی پیداوارکیلئے دریائے سندھ کارخ موڑکر غازی بروتھاڈیم بنایاگیا۔لیکن بجلی کی پیداوارکیلئے نکالاگیاپانی پنجاب کی حدودمیں دریائے سندھ میں شامل ہوتاہے۔جوخیبرپختونخواکے ساتھ ناانصافی ہے۔میاں افتخار نے کہاکہ یہ پانی ہمارے صوبہ کی حدودمیں ہی دریائے سندھ میں داخل ہونا چاہیے لہٰذا غازی بروتھاڈیم کی ری ڈیزائننگ کیا جائے۔

مزید خبریں :