Time 07 مارچ ، 2025
دنیا

امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ

امریکا کا  کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ
منصوبے کے تحت مختلف ممالک میں تعینات کئی مقامی ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری ہے: امریکی میڈیا/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق موسم گرما تک کئی ممالک میں قونصل خانے بند کرنے کا منصوبہ بنالیاگیا ہے جس کے تحت مختلف ممالک میں تعینات کئی مقامی ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ خارجہ کے اقدام سے قومی سلامتی کے امور میں رکاوٹ کا خدشہ ہے جس پر سی آئی اے حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں :