پاکستان
17 جنوری ، 2012

وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس،عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس،عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد… سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا بھیجاگیانوٹس ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ نے وصول کرلیاہے، عدالت نے اس سے متعلقہ اپنا تحریری حکم بھی جاری کردیاہے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی خصوصی بنچ نے این آر او عملدرآمد کیس میں کل ایک عبوری حکم جاری کیا تھا، اس میں عدالتی احکامات کی پیروی نہ کرنے پر وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہوا، عدالت نے یہ فیصلہ کل پڑھ کر سنایاتھا، آج پانچ صفحات پر مشتمل اسکا تحریری متن بھی جاری کردیاگیا ہے، ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ سپریم کورٹ آفس نے وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس ، پی ایم سیکریٹریٹ کو بھجوایا،دونوں آفسز ، شاہراہ دستور پر ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ واقع ہیں ، اس نوٹس کا نمبر کریمنل اوریجنل پٹیشن نمبر چھ ، سال 2012ء رکھا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر سیکریٹریٹ نے توہین عدالت کا نوٹس وصول بھی کرلیا ہے۔

مزید خبریں :