Time 07 مارچ ، 2025
دنیا

بھارتی ائیرفورس کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

بھارتی ائیرفورس کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ
تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا اور پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا: بھارتی ائیرفورس— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ائیرفورس کے ایک دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جن میں ایک لڑاکا طیارہ شامل ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کیلئے امبالا ائیر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے  گیا اور پھر طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا اور پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ائیرفورس کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ
مغربی بنگال میں تباہ ہونے والے طیارے کی تصویر— فوٹو: بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا ائیرپورٹ پر حادثے سے دوچار ہوا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔

مزید خبریں :