07 مارچ ، 2013
نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بہتر تعلقات کے لیے پاکستان اچھا ماحول پیدا کرے۔یہ بات انھوں نے لوک سبھا میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوری 2013 میں پاک بھارت سرحد پرناخوشگوار واقعات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں تناوٴ پیدا ہوا۔انھوں نے کہاکہ دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔بھارتی وز یر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف مزیدکارروائی کی ضرورت ہے اورپاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرے۔ من موہن سنگھ نے کہاکہ ہم پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بہتر تعلقات کیلیے اچھا ماحول پیدا کریگا۔