01 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کے تقرر کیلئے 8 ناموں کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ نام اب جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے جائیں گے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جج مقرر کرنے کیلئے جن وکلاء کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے، ان میں شمس محمود مرزا، علی باقر نجفی، شاہد کریم، شجاعت علی خان، عائشہ ملک، عبدالسمیع خان اور شاہد وحید شیخ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے 20 وکلاء کی سفارش کی تھی، جن میں سے 8 نام فائنل کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 60اسامیاں ہیں لیکن صرف 34 جج صاحبان کام کررہے ہیں، باقی 26 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔