Time 22 مارچ ، 2025
پاکستان

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس: صرف عون عباس بپی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس: صرف عون عباس بپی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے
جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت17 پی ٹی آئی اراکین کو 20مارچ کو طلب کیا تھا/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی کا صرف ایک رہنما جے آئی ٹی کے سامے پیش ہوا۔

جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت17 پی ٹی آئی اراکین کو 20مارچ کو طلب کیا تھا، 19مارچ کو علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی انتظار کرتی رہی لیکن طلب کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے عون عباس بپی کے علاوہ کوئی رہنما پیش نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کےحوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وفاقی حکومت کی قائم جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کررہے ہیں اور جےآئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016 کے تحت بنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :