22 مارچ ، 2025
کراچی جناح اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں منکی پاکس سے متاثر شخص داخل ہے جس کے سیمپلز لےکر نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ منکی پاکس کے مشتبہ مریض کی اہلیہ کا سفری پس منظربیرون ملک کا ہے، پہلے مریض کی اہلیہ میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، پھر مریض متاثر ہوا۔
ذرائع کے مطابق 28 سال کے مریض کو بخار اور جسم پر دھبے ہیں جس کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے۔