پاکستان
02 مارچ ، 2012

نوری آباد:ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

نوری آباد. .. .. .. .نوری آباد کے قریب قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نوری آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مویشیوں سے بھرا تیز رفتار منی ٹرک روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگیا۔حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت منی ٹرک میں سوار دو افراد اسلام الدین اور ریاض حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔تصادم کے نتیجے میں کئی مویشی بھی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی معطل رہا۔زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں زیرعالج ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :