27 مارچ ، 2025
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس کے لیے حد مقرر کردی۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے لیے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے فیس 5 سال اور بی ڈی ایس کے لیے 4 سال تک لاگو ہوگی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا۔ پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ فیسوں میں غیر ضروری اور غیر معقول اضافہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔