Time 28 مارچ ، 2025
پاکستان

میانماراور تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ، رابطہ نمبرز جاری

میانماراور تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ، رابطہ نمبرز جاری
میانمار اور تھائی لینڈ آج دوپہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے جس کے باعث 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: رائٹرز

میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کرائسز منیجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد سے 0519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان مشکل وقت میں میانماراور تھائی لینڈ کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ آج دوپہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے جس کے باعث 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

تھائی لینڈ اور میانمار میں آج 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17 کلومیٹر دور تھا۔

میانمار سے زلزلے سے 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے جبکہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

مزید خبریں :