17 جنوری ، 2012
حکومت اداروں کی توہین کر رہی ہے، نواز شریف
سکھر… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کی توہین کررہی ہے۔عدلیہ سمیت اداروں کے ساتھ محاز آرائی دست نہیں موجودہ حالات اوربحران میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اور وزیراعظم گیلانی میثاق جمہوریت پر عمل کرتے وہ آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔وزیراعظم عدالت میں پیش ہورہیہیں تو یہ اچھی بات ہے۔عدلیہ کا احترام ہم سب کا فرض ہے۔حکومت اداروں کی توہین کررہی ہے۔عدلیہ سمیت اداروں کے ساتھ محاز آرائی دست نہیں ہمارا موقف واضح ہے کہ ہم عدلیہ کی آزادی کا مکمل تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جن ججوں نے ماضی میں آمروں سے اقتدار کا حلف لیا ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔موجودہ حالات اوربحران میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔اور اس میں مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔