02 مارچ ، 2012
لاہور. . . .. .. پاکستان تحریک انصاف انصاف کے رہنما مخدوم جاویدہاشمی پارٹی کی فنڈ ریزنگ اور ممبر سازی مہم کے لیے دس روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ان کے چار پروگرام ہیں جن میں فنڈ ریزنگ اور ممبر سازی کے ساتھ تین شہروں میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ عوام کے مفاد میں ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی حمایت کریں گے ۔تاہم لیکن الیکشن کمیشن حکومت کا آلہ کار ہے اسی لیے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نئی انتخابی فہرستں بھی درست نہیں ہیں جس کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ پھر سے کھٹکھٹائیں گے۔وحیدہ شاہ کے خلاف کارروائی کے متعلق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا بیان کے متعلق جاویدہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف یہ بیان جاری کرتے وقت اپنے پارٹی کے کارکنان کا رویہ تو دیکھتے جنہوں نے ملتان میں ناصرف عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ہوائی فائرنگ کا خوفناک مظاہرہ بھی کیا۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسیاں عوام کے مفاد میں نہیں ہیں اور امریکہ بلوچستان میں تصادم کروانا چاہتا ہے۔