02 مارچ ، 2012
جھنگ . . . . . . جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جھنگ میں گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب مبینہ طور پرپولیس اور ڈاکووٴں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے دوران ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق دیگر دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔