31 مارچ ، 2025
چمن:عید پر سرکاری تعطیلات کے سبب 2 ہزارپاکستانی کارگو ڈرائیورز اورکلینر افغانستان میں پھنس گئے۔
چمن چیمبرزآف کامرس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز 735 کارگو ٹرانسپورٹ کے ساتھ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق عید کے پہلے روز باب دوستی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گا، باب دوستی یکم اپریل کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا۔
ڈرائیورز نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام ہماری پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کریں۔