Time 04 اپریل ، 2025
پاکستان

شبلی فراز نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے مسلسل آرہے ہیں لیکن ملاقات کرنے نہیں دی جا رہی۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود فہرست دیتے ہیں لیکن کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز  نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی اگرملاقات ہوئی ہے تو وہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، پارٹی قیادت کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے اس کی سمجھ نہیں آتی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی۔


مزید خبریں :