05 اپریل ، 2025
کراچی مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر کم سن بچہ جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
2 اپریل بدھ والے دن بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سال کا عبد الرحمان جاں بحق ہوا تھا۔
جیو نیوز کو موصول فوٹیج میں علاقے میں ننھے بچے کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بچہ مین ہول کی طرف پہنچتے ہوئے کسی اور جانب دیکھ رہا تھا، فوٹیج میں اطراف میں شہریوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے مگر کوئی بچے پر دھیان نہیں دیتا اور اسی دوران مین ہول میں بچہ گر جاتا ہے۔