Time 05 اپریل ، 2025
پاکستان

ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی عائد

ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی عائد
فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز  بنانے  پر  پابندی لگادی گئی۔

محکمہ ماحولیات  پنجاب کی جانب سے صوبے میں  نئےکار واش اسٹیشنز  بنانے پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کے حکم پر عملدرآمد فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈ کےتحت کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ  پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظریہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :