05 اپریل ، 2025
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میں گراؤنڈ کی فلڈ لائٹس بند ہونے کا منفرد واقعہ پیش آیا۔
نیوزی لینڈ کے ماؤنٹ مونگانوئی میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران 39 ویں اوورز میں فلڈ لائٹس بند ہوگئیں۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی کے بال ڈیلیور کرتے وقت پورے گراؤنڈ میں اندھیرا چھاگیا۔ بیٹر طیب طاہر بمشکل بال لگنے سے بچے۔ تاہم کچھ دیر میں ہی لائٹس آن کردی گئیں تھیں اور میچ مکمل کیا گیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 43 رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ نیوزی لینڈ کے 264 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔