06 اپریل ، 2025
کراچی: وفاقی وزیرِ صحت اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جارہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جا رہے ہیں، آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا، اس بارے میں جلد ڈی جی نادرا سے ملاقات کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ اختلافات کم ہو رہے ہیں، اختلافات سوچ کے ہیں۔
انہوں نے کہا ایک کہتا ہے کام ایسے ہو ، دوسرا کہتا ہے ایسے ہو ، لیکن کام ہونا ہے ، اس پر ہم سب کا اتفاق ہے۔