11 اپریل ، 2025
کراچی بارکے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔
صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پرتشدد کا واقعہ منگل کی رات پیش آیا تھا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے تھے۔
حملے کی سی سی ٹی وی میں عامر نواز کی گاڑی اور ان کے پیچھے موٹر سائیکل سوار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ صدر کراچی بار کے آئی آئی چندریگر روڈ پر رکتے ہی ملزمان نے عامر نوازپر تشدد شروع کردیا۔
پولیس نے عامرنوازوڑائچ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہےکہ مارپیٹ کےدوران ملزمان نےان کی گھڑی اورموبائل فون چھین لیے۔
عامر نواز کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ ایک خاتون کے بھائیوں نےان پر حملہ کیا، وہ اس خاتون کو نہیں جانتے، خاتون نے ویڈیو میں انہیں مزید دھمکیاں بھی دی ہیں۔