پاکستان
17 جنوری ، 2012

میمو گیٹ نظر ثانی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

میمو گیٹ نظر ثانی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے میموگیٹ کے نظرثانی مقدمہ کو درخواست گزار وکیل عاصمہ جہانگیر کے استدعا پر غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیاہے، عدالت نے میموکے تحقیقاتی کمیشن کیخلاف ایک درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کردیاہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بنچ نے میموگیٹ کے نظرثانی کیس کی سماعت کی، حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ انہیں آج ہی ، میموگیٹ کیس میں عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل ملی ہے ، انہیں کیس کی تیاری کیلئے وقت درکارہے، اس کیس میں ایک اور درخواست گزار شاہد اورکزئی نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا ہے، عدالت نے اس درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا اور مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :