پاکستان
02 مارچ ، 2012

خیبر ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا: 2امن رضاکار جاں بحق

خیبر ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا: 2امن رضاکار جاں بحق

خیبر ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا: 2امن رضاکار جاں بحق
پشاور… خیبر ایجنسی میں امن لشکر کے رضا کاروں کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2رضا کار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں امن لشکر کے رضا کاروں کی گاڑی گزر رہی تھی کہ پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا۔دھماکے میں 2رضا کار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :