پاکستان
02 مارچ ، 2012

خیبر ایجنسی میں جھڑپ، 7اہلکار شہید، 10شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی میں جھڑپ، 7اہلکار شہید، 10شدت پسند ہلاک

؎خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 10شدت پسندمارے ہوگئے۔امن لشکر کے رضا کاروں کی گاڑی کے قریبریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2رضا کار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیرہ میں آج صبح سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندو ں کے درمیان ہونیوالی جھڑپ میں 7سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں10شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وادی تیرہ میں ہی امن لشکر کے رضا کاروں کے گاڑی کو شدت پسندوں نیروڈ کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کرکے تباہ کردیا۔جس سے 2رضا کار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالے رضا کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :