پاکستان
02 مارچ ، 2012

گلگت بلتستان میں صورتحال بدستور کشیدہ، سناٹے کا راج

گلگت بلتستان میں صورتحال بدستور کشیدہ، سناٹے کا راج

گلگت… ؎ ٹارگٹ کلنگ میں 16افراد کی ہلاکت پر آج چوتھے روز بھی گلگت بلتستان میں صورتحال کشیدہ ہے، تمام کاروبار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ، ،سڑکوں پر سناٹے کا راج ہے۔سانحہ کوہستان کے بعد گلگت بلتستان میں چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔ تمام مارکیٹ اور تجارتی مراکز بند ہیں۔انتظامیہ کے اعلان کے تحت امن امان کی صورتحا ل کے پیش نظر گلگت میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر 4مارچ تک بند ہیں۔یونی ورسٹی انتظامیہ کے مطابق قراقرم انٹر نیشنل یونی ورسٹی بھی 5مارچ تک بند رہے گی۔لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں۔ سڑکیں ویران اور ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغاراحت حسین الحسینی نے سانحہ کوہستان پر پورے گلگت بلتستان میں بعد نماز جمعہ پر امن احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :