02 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ضرورت نہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپنی ارکان کے مطابق سینٹ کے لئے امیدوار کھڑے کئے ہیں جس کی وجہ سے حکمران جماعت کو ہارس ٹریڈنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔