پاکستان
02 مارچ ، 2012

پشاور:سینیٹ الیکشن اور جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پشاور …پشاور میں سینیٹ انتخابات اور جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سینیٹ انتخابات اور جمعۃ المبارک کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الر ٹ ہے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اور شہر کی تمام بڑی مساجد پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ صدر بازار کو جانے والے تمام راستے بند ہیںجبکہ تمام بڑی مساجد میں سکینرز بھی نصب ہیں۔ اور نمازیوں کو جامہ تلاشی کے بعد مساجدکے اندر جانے ہوگی۔ جبکہ اندرون شہر اور نواحی علاقو ں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔

مزید خبریں :