17 جنوری ، 2012
پیر جو گوٹھ… پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ اگراستعفے دے دیئے ہوتے تو متعدد ایسی قرارداتیں آسکتی تھیں جو ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہوتیں، عدلیہ سمیت اداروں کے ساتھ محاز آرائی درست نہیں ،سپریم کورٹ کی بات سچی ہے دل کو لگتی ہے، استعفے دینے سے معاملہ حل ہو تو کل نہیں آج ہی استعفے دینے کو تیار ہیں۔ پیرجوگوٹھ آمد پر میاں نوازشریف نے پیرپگاراکے انتقال پر ان کے صاحبزادہ اور نئے پیرپگاراپیر صبغت اللہ سے تعزیت کی۔بعدمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہااستعفوں سے معاملہ حل ہوتا تو کل نہیں آج استعفی ٰ دینے کیلیے تیار ہیں، لیکن اگرایوان میں نہ ہوتے اوراستعفے دے دیئے ہوتے تو متعدد ایسی قرارداتیں آسکتی تھیں جو ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلوں پر عمل کے بجائے ٹال مٹول کر رہی ہے یا تو زرداری صاحب ثابت کریں کہ یہ انکا پیسہ ہے ورنہ واپس لائیں۔سپریم کورٹ کی بات سچی ہے۔مسلم لیگ کو متحد کرکے پیرپگاراملک کو بچانا چاہتے تھے،ہم بھی سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔