Time 22 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دیدی
فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز  نے پہلےکھیلتے ہوئے  5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے  یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔

ان کے علاوہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عثمان خان نے 39 اور محمد رضوان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2، شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 1۔1 وکٹ لی۔

229 رنز کے ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20 اوور میں 195 رنز بناسکی اور اسے 33 رنز سے شکست ہوئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے 50، سیم بلنگز نے 43 اور فخر زمان نے 32 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے3، بریس ویل اور اسامہ میر نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل 10 میں4 میچز کھیل کر ملتان سلطانز کی یہ پہلی کامیابی ہے جب کہ  لاہور قلندرز کے 4 میچز میں اب 4 پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں :