11 مارچ ، 2013
کراچی…ایک جرمن میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت کے مخالف جنگجووٴں کو اردن میں امریکی ٹرینرز تربیت دے رہے ہیں۔ جرمن جریدے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی ٹرینرز کسی پرائیوٹ فرم کے لئے کام کررہے ہیں یا ان کا تعلق فوج سے ہے، لیکن ان میں سے کچھ وردیوں میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ ٹریننگ کے دوران ٹینک شکن ہتھیاروں کے استعمال پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران تقریباً 200 افراد کو تربیت دی جاچکی ہے۔ ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ شامی جنگجووٴں کو تربیت دینے والوں میں امریکیوں کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔