12 مارچ ، 2013
جوہانسبرگ … پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں تھرڈ امپائر کے 2 فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا، میچ ریفری سے تحریری شکایت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں تھرڈ امپائر بلی باوٴڈن نے پاکستانی اسپنر شاہد آفریدی کی گیند پر کولن انگرام کو آوٴٹ نہ دیا جس کے بعد انہوں نے سنچری جڑی، اسی طرح محمد حفیظ کو بھی غلط رن آوٴٹ دیا جس پر ٹیم مینجمنٹ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تحریری شکایت کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا سے پہلا ون ڈے 125 رنز سے ہاری تھی۔