Time 09 مئی ، 2025
پاکستان

کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی کے مضافات میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، اس دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور مشرق سے خشک ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ  شہر کے مضافات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :