کھیل
12 مارچ ، 2013

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:بھارت نے پاکستان کو3-1سے ہرا دیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:بھارت نے پاکستان کو3-1سے ہرا دیا

ایپو…ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا۔ایپو میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا، لیکن پہلے 10 منٹ میں تابڑ توڑ گولوں نے شایقین کو محظوط کیا، پاکستان نے 5ویں منٹ میں وقاص شریف کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، لیکن چھٹے اور نویں منٹ میں دو گولز نے بھارت کو دو ایک کی برتری دلادی ،بھارت کا تیسرا گول 56 ویں منٹ میں کرکے کے برتری تین ایک کردی جو آخری وقت تک قائم رہی ۔

مزید خبریں :