12 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چار پولیس اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔تازہ ترین واقعہ قیوم آباد سے متصل کالا پل کے قریب پیش آیا جہاں پر فائرنگکے نتیجے میں 2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے،پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق جناح اسپتال کراچی کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی نے بھی کی ہے ۔جیونیوز کے افضل ندیم ڈوگر کے مطابق دو نوں اہلکاروں کا تعلق ڈیفنس تھانے سے تھا اور یہ وہی پر تعینات تھے۔دریں اثناء اس سے قبل کراچی وسطی کے علاقے ناظم آبادنمبر 7کے قریب بھی ایک پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ۔جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی سینڑل عامر فاروقی کے مطابق موبائل کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی ۔مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ بالا دونوں واقعات رات آٹھ اور نو بجے کے درمیان پیش آئے۔