پاکستان
12 مارچ ، 2013

پرانی سبزی منڈی کے قریب وین میں دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

پرانی سبزی منڈی کے قریب وین میں دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

کراچی…کراچی شرقی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب پٹرول پمپ کے باہر کھڑی ایک وین میں دھماکا ہوا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے دھماکے کی آواز ارد گرد کے علاقوں کے علاوہ کئی کلومیٹر دورگلستان جوہر اور میں بھی سنی گئی۔ادھر ایس ایس پی عمران شوکت کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تاہم دھماکے سے قریب کھڑی ایک اورگاڑی کونقصان پہنچا ہے۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :