13 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا الوادعی اجلاس کل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو گا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور امن وامان سمیت 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجائیگا۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت موجودہ وفاقی کابینہ کا یہ 131 واں اور الوداعی اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے دوران ملک میں مہنگائی کی صورت حال اور کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائیگا۔ حکام کے مطابق موجودہ وفاقی کابینہ نے اب تک ہونے والے 130 اجلاسوں میں 1561 فیصلے کیے جن میں سے 1227 پر عمل درآمد ہوا جبکہ باقی عمل درآمد کے مراحل میں ہیں۔