پاکستان
13 مارچ ، 2013

نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا، الیکشن کمیشن

نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا ہے، ابتدائی طور پر ایک لاکھ سے زائد کاغذات نامزدگی کی چھپائی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کی نشستوں کیلئے گلابی اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے زرد رنگ کے کاغذات نامزدگی چھپوائے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی ترسیل کا کام 18 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :