13 مارچ ، 2013
ریاض …چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گورنر ریاض شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دار الحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گورنر ریاض کے نائب شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن عبدالعزیز بھی شریک ہوئے تھے۔ اختتام میں گورنر ریاض اور جنرل کیانی نے یادگار تحائف کا تبادلہ کیا۔