پاکستان
13 مارچ ، 2013

لورا لائی: سلنڈر پھٹنے سے مارکیٹ میں آگ لگ گئی، 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

لورا لارائی … لورالائی میں دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 3گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لورالائی کے ژوب روڈ پر واقع ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے پوری مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو پانے کیلئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ طلب کی گئیں۔ ایف سی پولیس اور لیویز سے بھی مدد طلب کی گئی تاہم 3 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کے باعث مارکیٹ میں 12 دکانیں اور فرنیچرز کے 2 گودام مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

مزید خبریں :