13 مارچ ، 2013
سیالکوٹ … سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی عمران اشرف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شہاب پورہ روڈ پر اپنے رابطہ دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے انہوں نے مجبوراً تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 5 سالہ دور میں انہیں حلقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے ، متعدد بار وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس مسئلے پر آگاہ بھی کیا لیکن مجھے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔