Time 29 مئی ، 2025
پاکستان

پختونخوا، پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

پختونخوا، پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
فوٹو: فائل

اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت  جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کےعلاوہ بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد، نواب شاہ 45،لاہور،ملتان،جہلم،ڈیرا اسماعیل خان 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی37،کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں :