14 مارچ ، 2013
ویٹی کن سٹی…دنیائے عیسایت کے بے تاج بادشاہ یعنی پاپائے اعظم کا انتخاب کرلیا گیا ہے،اسکی خاص علامت سسیٹین چیپل کی چمنی سے بدھ کی شام سفید دھواں نکلنے لگا۔جس کے بعد ویٹی کن میں گھنٹیاں بجاکر 266ویں پوپ کے باقاعدہ انتخاب کا اعلان کردیا گیا ۔اس سلسلے میں سینٹ پیٹرز اسکوئر میں عقیدت مند بڑی تعداد میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ عقیدت مند گزشتہ 2دن سے ویٹی کن میں نئے پوپ کے انتخاب کے منتظرتھے۔ووٹنگ کے ذریعے منتخ ہونے والے نئے پوپ اگلے ایک گھنٹے میں سینٹ پیٹرزبیسلکاکی بالکونی میں آئیں گے اور عقیدت مندوں کو اپنا دیدار کرائیں گے۔