14 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے،سماعت کے دوران چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سوال کیا کہ حکومت جانے والی ہے ، انتخابی اصلاحات سے متعلق اب تک کیا کیا گیا؟جواب میں اٹارنی جنرل عرفان قادر عدالت کو بتایا الیکشن کمیشن نے جن ترامیم کی سفارش کی ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی اسکا جائزہ لیگی،لاکمیشن نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے ۔انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کر رہا ہے۔سماعت ابھی جا ری ہے۔