14 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات اور فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق ملیر ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں دونوں افراد کو گزشتہ روز ملیر کے علاقے کھو کھرا پار سے اغواء کیا گیا تھا،اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا، قتل ہونیوالے دونوں افراد بھائی ہیں جن کی شناخت عبداللہ اور فرید کے نام سے ہو ئی ہے،جبکہ ملیر ماڈل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مدارس چوک سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے اغواء کے بعد قتل کیا گیا ہے۔