پاکستان
15 مارچ ، 2013

کراچی: لانڈھی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: لانڈھی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی… کراچی کے علاقے لانڈھی اولڈ مظفرآبادکالونی میں ایک رکشے میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا قائد آباد تھانے کے قریب خیبر مارکیٹ میں ہوا ، جبکہ قریب ہی رینجرز کا ہید کوارٹر بھی واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے شدید زخمی 5افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 3افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے مقامی کیبل آپریٹر کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔ انچارج ایمرجنسی جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دھماکے سے ہلاک ہونے والے 3افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :